18 مارچ 2010 - 20:30

عراق میں دہشتگردانہ حملے میں چھ پولیس اہلکاروں سمیت گیارہ عراقی جاں بحق ہوگئے ہيں۔

دہشتگردوں نےآج صبح شہرفلوجہ کے قریب ایک پولیس اسٹیشن کے پاس کاربم کا دھماکہ کرکے دوپولیس اہلکاروں سمیت سات افراد جاں بحق کردیا  اس حملے میں نو افراد زخمی ہوگئے۔ دہشتگردوں نے آج صبح صوبہ دیالہ کے سعدیہ علاقے میں بھی ایک دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں چارپولیس اہلکار مارے گئے عراقی حکام نے چند روزپہلے صدام کی کالعدم بعث پارٹی کے باقیات پر انتخابی سرگرمیوں میں پابندی عائد کا اعلان کرتے ہوئے ، انتخابات کے موقع پر عراقی سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف دہشتگردانہ کاروائیوں میں شدت آنے کےسلسلے میں خبردارکیا تھا۔